ذہین روبوٹس مسجد نبوی میں خدمات کا معیار بڑھانے لگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خودکار روبوٹ بھی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں کام کے نظام کے عناصر میں سے ایک عنصر ہے۔ مسجد نبوی میں آنے والے زائرین اس خود کار ذہین روبوٹ کو بھی فیلڈ کیڈرز کی ٹیم میں اعلی معیار کی سروسز فراہم کرتے ہوئے دیکھتھے ہیں۔ مسجد نبوی میں موجود ذہین روبوٹس رمضان المبارک میں بھی زائرین کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

سمارٹ روبوٹ مسجد نبوی کی مرکزی راہداریوں اور تمام مقامات، اس کی چھت اور صحن میں خود مختار طور پر کام کر رہا ہے۔ اسے چوبیس گھنٹے جراثیم کشی کا کام سونپا گیا ہے۔ سٹر لائزیشن اور ہوا کو صاف کرنے کے کام کی کارکردگی بڑھانے کے لیے 5 روبوٹ صرف سٹرلائزیشن کے کام پر مامور ہیں۔ ان میں سے ہر روبوٹ زائرین کو صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے روزانہ 10 لٹر ماحول دوست مواد استعمال کرتا ہے۔

سمارٹ روبوٹ بھی ان کئی تکنیکی اختراعات میں سے ایک ہے جو حرمین شریفین میں شروع کی گئی ہیں۔ دو مقدس مساجد میں سروسز کی فراہمی اور زائرین کی دیکھ بھال کے لیے مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لانے کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر سمارٹ روبوٹس کا استعمال شروع کیا گیا ہے۔

نئے تکنیکی آلات میں ایسے آلات بھی شامل ہیں جو صحن کو دھوتے اور صاف کرتے ہیں۔ ڈیوائس کے پینل کو انسٹال کرکے خود بخود اور سمارٹ طریقے سے کام کرتے ہیں۔ آپ مشین پر نصب سکرین کے ذریعے کام کی شناخت کرسکتے ہیں ۔ یہ ڈیوائسز مخصوص روٹ میپ کے مطابق دھلائی اور صفائی کا کام شروع کردیتی ہیں۔ سروس سائٹس پر پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے ان ڈیوائسز پر سپاٹ ڈٹیکشن کیمرے لگائے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں