.

پاکستان ۔ بھارت جنگ کے مایہ ناز لڑاکا ہواباز انتقال کر گئے

ایم ایم عالم نے ایک منٹ میں چھے بھارتی طیارے مار گرائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان بھارت کی 1965ء کی جنگ کے ہیرو ایئرکموڈور (ر) محمد محمود عالم کراچی میں انتقال کر گئے۔ ایم ایم عالم مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے اور پیر کی صبح اٹھہتر برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

انہوں نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ہندوستان کے چھے ہنٹر لڑاکا جہاز مار گرانے سے عالمی شہرت حاصل کی تھی، جو معلوم فضائی جنگوں کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ ہے۔ اس جنگ کے دوران انہوں نے فضائی لڑائی میں مجموعی طور پر نو طیارے گرائے تھے۔

محمد محمود عالم کو ان کی بہادری اور بے مثال دلیری کے اعتراف میں فوجی اعزاز ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا تھا۔