پاکستان، افغانستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے مختلف شہروں میں بدھ کی سہ پہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کی شدت سے لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور کافی دیر کھلے آسمان تلے توبہ استغفار کرتے رہے۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.7 تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے شہر جلال آباد سے 25 کلومیٹر دور واقع تھا۔ زلزلہ زمین کے اندر 65 کلومیٹر کی گہرائی میں ہوا۔ تاہم، پاکستان کے محکمہ موسمیات نے زلزلے کی شدت 6٫2 بتائی ہے۔

افغانستان میں اکثر اوقات زلزلے آتے رہتے ہیں، بالخصوص ہندو کش کے پہاڑی علاقے میں جو انڈین اور یورایشیئن ٹیکٹونک پلیٹس کے سنگم پر واقع ہے۔

جون 2012 میں دو زلزلوں کی وجہ سے اس علاقے میں لینڈ سلائڈنگ سے کم از کم پچھتر دیہاتی ہلاک ہوئے تھے۔

پچھلے ہفتے پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقے میں 7٫8 شدت کے زلزلے سے اکیالیس پاکستانی ہلاک جبکہ سینکڑوں گھر منہدم ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں