سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا چھوٹا بیٹا اغوا کر لیا گیا

حملہ آور اغوا کار موٹر سائیکل اور گاڑی پر سوار تھے: پولیس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے چھوٹے بیٹے علی حیدر گیلانی کے انتخابی قافلے پر فائرنگ ہوئی ہے اور ان کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے علی حیدر گیلانی کے اغوا کی تصدیق کی۔

علی حیدر پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 200 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے اپنے بیٹے کے اغوا کا الزام مسلم لیگ نواز پر لگایا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے انتخابی قافلے پر فرخ ٹاؤن میں فائرنگ کی گئی ہے۔ اس حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے میں علی حیدر کے سیکریٹری محی الدین فائرنگ میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور بّری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے رابطہ کیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ وہ اس حلقے میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بھائی اغوا کر لیا گیا ہے تو وہ کیسے اس حلقے میں پولنگ ہونے دے سکتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل اور گاڑی پر آئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں