پاکستان: خواتین فوجی افسران نے فضاء میں کود کر تاریخ رقم کر دی

24 خواتین نے ائر بورن کورس کامیابی سے مکمل کیا:آئی ایس پی آر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کی عسکری تاریخ میں پہلی بار پیرا ٹروپر اسکول پشاور میں 24 خواتین فوجی افسران کو ایئر بورن کورس کرایا گیا۔ تین ہفتوں پر مشتمل کورس کی تکمیل کے بعد خواتین پیرا ٹروپرز ایک ایک کرکے ایم آئی سیونٹین ہیلی کاپٹر سے کودیں اور سیکڑوں میٹر تک فضاؤں کو چیر کر کامیابی سے زمین پر اتریں۔

Advertisement

سخت جسمانی تربیت، زمین سے سیکڑوں میٹر اوپر فضا میں چھلانگ لگانے اور زمین پر اترنے کی تکنیک پر مشتمل ائر بورن کورس مکمل کرنے والی خواتین فوجی افسران کے اعزاز میں تربیلا میں پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسپیشل سروس گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عابد رفیق نے لیڈی آفیسرز کو پیرا ونگز کے تمغوں سے نوازا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں