.

نئے بھارتی ہائی کمشنر پاکستاں پہنچ گئے

راگھون ممبئی اور پارلیمنٹ حملوں کے بارے انکشافات کے ماحول میں پاکستان آئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے لیے نامزد کیے گئے نئے بھارتی ہائی کمشنر سی پی راگھون پاکستاں پہنچ گئے ہیں ۔ سابق ہائی کمشنر شرت سبھروال کی جگہ لینے والے سی پی راگھون آئندہ دنوں باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

بھارت کےنئے ہائی کمشنر ایک ایسے وقت میں پاکستاں میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں جب بھارتی وزارت داخلہ کے ایک سابق افسر کے حوالے سےیہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ اور ممبئی حملے بھارت نے خود کرائَےتھے تاکہ انسداد دہشت گردی کے خلاف قوانین کو مزید سخت کرنے کے لیے حمائت حاصل کر سکے۔

نئے بھارتی ہائی کمشنر واہگہ کے راستے لاہور آئے ہیں جہاں سے اسلا٘ م آباد پہنچ کرسفارتی پروٹو کول کے مطابق صدر مملکت کو اپنی سفارتی اسناد پیش کرنے کے بعد باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے،تاہم نجی دورے پر بیرون ملک جانے والے صدر آصف زرداری کی واپسی کی تا ریخ ابھی واضح نہیں ہے۔

پاکستان پہنچ کر اپنے پہلے بیان میں سی پی راگھون نے کہا ہے کہ ''میں پاکستان کے لیے دوستانہ اور مضبوط تعلقات کا پیغام لایا ہوں۔''