بینظیر قتل کیس: پولیس کی مشرف کو عدالت پیش کرنے سے معذرت

ملزم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت پیش نہیں کیا جا سکتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی سابق مقتول وزیر اعظم بے نظیر قتل کیس میں پولیس نے ملزم سابق صدر جنرل [ریٹائرڈ] پرویز مشرف کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کر لی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس کی سماعت کی۔ وکیل صفائی الیاس صدیقی نے عدالت کو درخواست دی کہ سیکورٹی خدشات کے باعث پرویز مشرف کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔

اس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کے پراسیکیوٹر چودھری اظہر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ضمانت پر ہے۔ پیش نہ ہونے پر ان کی غیر حاضری تصور کی جائے تاہم عدالت نے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے مشرف کے خلاف فرد جرم کے لئے بیس اگست کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں