برطانیہ میں نشے میں مدہوش پاکستانی پائیلٹ گرفتار

54 سالہ پائیلٹ کی بریڈ فورڈ ہوائی اڈے پر نامعلوم حالات میں گرفتاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے ایک پائیلٹ کو برطانیہ میں پولیس نے ہوائی اڈے پر مبینہ طور پر شراب پینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ویسٹ یارکشائر پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''بدھ کی رات شمالی شہروں لیڈز اور بریڈفورڈ میں خدمات انجام دینے والے افسروں کو طلب کیا گیا تھا اور انھوں نے چوّن سالہ پاکستانی پائیلٹ کو گرفتار کیا ہے''۔ اس پائیلٹ کی گرفتاری سے متعلق تمام تفصیل واضح نہیں ہے۔ البتہ اس وقت وہ طیارہ نہیں اڑا رہا تھا۔

برطانوی پولیس نے بیان میں مزید کہا ہے کہ ''رات دس بجے کے قریب لیڈز بریڈفورڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پولیس کو طلب کیا گیا تھا۔ اس نے ایک پائیلٹ کو فضائی فرائض کے منافی سرگرمی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے''۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے اپنے پائیلٹ کی گرفتاری پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جبکہ ائیرپورٹ کی ایک خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ ''ہم اس معاملے سے آگاہ ہیں لیکن اس کو پولیس ہی ڈیل کررہی ہے''۔

واضح رہے کہ پی آئی اے ایک عرصے سے بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کی وجہ سے خسارے میں جارہی ہے اور وزیراعظم میاں نواز شریف نے اسی ماہ اس قومی فضائی ادارے کے 26 فی صد حصص فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں