خیبرپختونخواکے وزیرقانون سمیت 8 افراد خود کش دھماکے میں جاں بحق

سردار اسراراللہ خان گنڈاپور دھماکے کے وقت عید ملنے میں مصروف تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے شمال مغربی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش بم حملے میں صوبائی وزیر قانون سردار اسرار اللہ خان گنڈا پور سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینلز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سردار اسرار اللہ خان گنڈا پور اپنے گھر میں لوگوں سے عید ملنے میں مصروف تھے کہ اچانک مہمانوں کے بھیس میں آنے والے دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے صوبائی وزیر سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسراراللہ گنڈاپور شدید زخمی ہوگئے تھے۔انھیں کلاچی ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ اور دیگر افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

دھماکے میں صوبائی وزیر کے دو بھائیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا خود کش تھا۔دہشت گردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں