پاکستان کے صدر کی سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے ملاقات

بہترین حج انتظامات پر ممنون حسین کی خادم الحرمین الشریفین کو مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستانی صدر ممنون حسین کی سعودی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبد العزیز سے ملاقات کی ہے۔

شاہ عبدللہ نے صدر کو حج اور صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہر سطح پر بہترین تعلقات ہیں۔ صدرممنون حسین نے حج کے موقع پر بہترین انتظامات پر سعودی شاہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کسی بھی سیاسی جماعت سے بالا تر ہیں۔ ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں