.

پاکستانی سرحد پر جھڑپوں میں ایران کے 14 سرحدی گارڈ ہلاک

حملہ آوروں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان اور ایران کی سرحد پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے بعد ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ایران کے چودہ سرحدی گارڈز ہلاک ہو گئے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کو رات گئے ہونے والی یہ جھڑپیں پاکستانی سرحد کے قریب واقع سراواں کے علاقے میں ہوئیں جن میں تہران کے چودہ سرحدی گارڈز ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں حملے کو 'اسلامی جمہوریہ کے مخالف جھتوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔"

'ایرنا' کے مطابق ایرانی حکام اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ حملہ آور سملگلر تھے یا ان کا تعلق تہران مخالف اپوزیشن گروپوں سے ہے۔ ایجنسی کے مطابق حملے میں پانچ دوسرے گارڈز زخمی بھی ہوئے ہیں۔