پاکستان: سپریم کورٹ کا چئیرمین نیب کیخلاف کارروائی کا حکم

نیب کی ورکنگ، چوہدری قمر زمان کا عہدے پر رہنا مشکل ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

پاکستان کی سب سے بڑی آئینی عدالت سپریم کورٹ نے نیشنل انشورنس کمپنی سے متعلق مشہور زمانہ کرپشن کیس کے حوالے سے حکم دیا ہے کہ چئیرمین نیب چوہدری قمر زمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس عدالتی فیصلے سے نیب کی ورکنگ کیلیے آئینی رکاوٹ اور چئیرمین نیب کا منصب پر رہنا مشکل ہو سکتا ہے۔

نیب چئیرمین کیخلاف کارروائی کرنے کی وجہ ان کا کرپشن کیس کو آگے بڑھانے میں رکاوٹ پیدا کرنا بتایا گیا ہے۔ چئیرمین کی تقرری کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے پہلے ہی عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔

چئیرمین نیب چوہدری قمر زمان کو حکومت اور اپوزیشن لیڈر نے آئینی تقاضے کے مطابق اتفاق رائے سے اس عہدے کیلیے نامزد کیا تھا ، لیکن ان کی تقرر کے موقع پر ہی کئی حلقوں کی طرف سے اعتراضات کیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق 2010 میں کرپشن کے خلاف سرگرم ایک غیر سرکاری ادارے نے نشان دہی کی تھی کہ نیشنل انشورنس کمپنی میں زمین کی خریداری میں اربوں روپے کے گھپلے کیے گئے ہیں۔ اس انکشاف پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا۔

مبینہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ اور وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم سمیت بعض دیگر سیاستدانوں اور اعلی سرکاری عہدیداروں کے نام کرپشن کے حوالے سے سامنے آئے۔

ابتدائی طور پر بھی نیب حکام کی طرف سے اس معاملے میں تحقیقات کو آگے بڑھانے میں رکاوٹوں کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔ جس کا سپریم کورٹ کو نوٹس لینا پڑا۔ اب جبکہ حکومت اور چئیرمین نیب دونوں کی تبدیلی ہو گئی ہے تب بھی اس معاملے سپریم کورٹ کو قریب قریب اسی طرح کی شکایات ہیں۔

نیب کی ورکنگ پر سپریم کورٹ کو شروع سے شکایات رہی ہیں، مشرف دور میں متحرک ہونے والے نیب کے اس ادارے کو نیب کے سابق چئیرمین جنرل شاہد عزیز کے بقول جنرل مشرف نے انہیں کچھ اہم کیسز کو نہ چھیڑنے کیلیے کہا تھا۔

جنرل مشرف اور پیپلز کی قیادت کے درمیان این آر او اس ادارے پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے زیادہ اہم موقع بنا، جس کا سلسلہ ابھی چل رہا ہے۔ نئے چئیرمین نیب کے خلاف ایک مرتبہ پھر نیب کی ورکنگ متاثر ہونے کا آئینی اور عملی جواز پیدا ہو گا لیکن اہم سوال چوہدری قمر زمان کا اس منصب پر برقرار رہنے کا پیدا ہو گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں