.

لاپتہ افراد کیس، نواز شریف نے وزارت دفاع چھوڑ دی

آج سپریم کورٹ میں خواجہ آصف کو پیش ہونا ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے ساتھ ہی وزیر اعظم میاں نواز شریف نے وزارت داخلہ کا قلمدان چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس وزارت کا اضافی چارج پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے سپرد کر دیا ہے۔

دارالحکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اس فیصلے کی وجہ عسکری ملحوضات سے زیادہ سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کے مقدمے میں 28 نومبر کو بطور وزیر دفاع پر طلب کیا جانا بنا ہے۔ تاکہ یکساں طور پر ایک عسکری اور عوامی نوعیت کے حساس معاملے میں وزیر اعظم کو کچھ کہنے سے تحفظ مل جائے۔

واضح رہے پاکستان کی سب سے بڑی آئینی عدالت سپریم کورٹ میں ان دنوں لاپتہ افراد کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے منگل کے روز بھی 35 لاپتہ افراد کو پیش نہ کرنے پر وزیر اعظم کو بطور وزیر دفاع 28 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

اس سے پہلے سیکرٹری دفاع کو عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا تھا تاہم وہ علالت کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکے تھے۔