"انقلاب کی آڑ میں ترقی کی منزل کھوٹی نہیں کرنے دیں گے"

ضرب عضب کے تمام اہداف حاصل کر لیے گئے: فوج کی بریفنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں لیکن انقلاب کے نام پر کسی کو ملک میں رخنہ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

ہفتے کے روز اسلام آباد میں قومی سلامتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو فراخ دلی سے تسلیم کیا اور انھیں صوبوں میں حکومت بنانے کا موقع فراہم کیا، وہ حکومتیں آج بھی قائم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو ملک میں آپریشن صرب عضب جاری ہے، دوسری جانب ملک کو توانائی بحران کا سامنا ہے اور تیسری جانب پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

اگر کسی سیاسی جماعت کے کوئی جائر مطالبات ہیں اور وہ حکومت اور آئین کے زمرے میں آتے ہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے لیکن ان حالات میں طاہر القادری کا انقلاب اور احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے، کسی کو بھی انقلاب کے نام پر ملکی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ضرب عضب پر بریفنگ

درایں اثناء قومی سلامتی کانفرنس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے ہیں، میران شاہ، بویہ، دیگان اور میر علی کو کلیئر بھی کرا لیا گیا ہے۔

قومی سلامتی کانفرنس کے دوران ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض نے آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، کانفرنس کے شرکاء کو شمالی وزیرستان آپریشن سے متعلق پیشرفت اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ بریفنگ کے دوران ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے ہیں۔

پاک فوج نے ساڑھے پانچ سو سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے، میران شاہ، بویہ، دیگان اور میرعلی کو بھی کلیئر کرا لیا گیا ہے۔ میجر جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران جگہ جگہ بارودی سرنگوں کو بھی کلیئر کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں