سعودی فضائی کمپنی پشاور سروس دوبارہ بحال کر رہی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ایئر لائنز کی حج پرواز آج بروز جمعرات پاکستان کے وقت سوا دو بجے پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہو گی۔

سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی ایئر لائنز کی پروازیں معطل کردی گئی تھیں۔

پشاور ایئرپورٹ پر سعودی ایئرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے فیصلے کے بعد پہلی پرواز کچھ دیر بعد ریاض سے پشاور ایئرپورٹ پہنچے گی۔ اسی پرواز کے ذریعے پشاور ایئر پورٹ سے سوا دو بجے 293 عازمین حج جدہ روانہ ہوں گے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی سرکاری فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز کی پروازیں بھی یکم ستمبر سے ممکنہ طور پر بحال ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ 24 جون کو طیارے پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی ایئر لائنز اور اتحاد ایئر ویز نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں