ہنگو: در بدرافراد کے کیمپ میں دھماکا،8 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختوا کے ضلع ہنگو میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ میں بم دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بم دھماکا ضلع ہنگو کے علاقے محمد خواجہ بازار میں قائم کیمپ ہوا ہے۔اس کیمپ میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے افراد قیام پذیر ہیں۔زخمیوں کو علاج کے لیے ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتال ہنگو منتقل کردیا گیا ہے۔

ہنگو کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) انور سعید کنڈی نے بتایا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا ہے اور بم ایک موٹر سائیکل کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انھوں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔

ضلع ہنگو کی سرحدیں اورکزئی ایجنسی سے ملتی ہیں۔اس علاقے میں بھی پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ماضی قریب میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے جنگجوؤں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی تھی اور ان کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں سے بمباری کی تھی۔

پاکستانی فورسز اس وقت شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کے نام سے جنگجوؤں کے خلاف بڑی کارروائی کررہی ہیں۔بعض اطلاعات کے مطابق ٹی ٹی پی کے بہت سے جنگجوؤں نے جون میں اس فوجی کارروائی کے آغاز سے قبل ہی بھاگ کر اورکزئی ایجنسی میں قائم خفیہ ٹھکانوں میں پناہ لے لی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں