دبئی انتہائی مطلوب ملزم کی پاکستان حوالگی کو تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی حکام نے کراچی کے بدنام زمانہ لیاری گینگ وار کے رہنما عزیز بلوچ کو پاکستان کے حوالے کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی حکام نے پاکستان کو مطلوب لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی جس کے بعد کسی بھی وقت عزیر بلوچ کو پاکستان لایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عزیر بلوچ کو انٹرپول نے گزشتہ ماہ دبئی سے گرفتار کیا تھا لیکن دبئی حکام کی جا نب سے لیاری گینگ وار کے سربراہ کو پاکستان کے حوالے کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے حکومت پاکستان کی جانب سے دبئی حکام پر عزیر بلوچ کی حوالگی کے لئے دباؤ ڈالا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں