پاکستانی وزیر اعظم کا شاہ عبداللہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار

اسلام آباد ایک بہترین دوست سے محروم ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف نے سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کےانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ کے انتقال سے پاکستان ایک بہترین دوست سے محروم ہو گیا ہے۔

ایک بیان میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین شریفین کی حیثیت سے شاہ عبداللہ کا پاکستانی عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام تھا، دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم سعودی شاہی خاندان کےساتھ ہے۔

یاد رہے وزیراعظم نواز شریف نے گذشتہ ہفتے عمرے کی ادائیگی کے دوران شاہ عبداللہ کی عیادت بھی کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں