.

پارلیمنٹ کے دروازے پرویز مشرف پر ہمیشہ کے لئے بند

"سابق صدر اپنے بعض اقدامات کی وجہ سے صادق و امین نہیں رہے"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان میں صوبہ سندھ کی عدالت عالیہ نے قرار دیا ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف 'صادق و امین' نہیں ہیں اس لئے وہ پارلیمنٹ کی رکنیت کے لیے اہل نہیں ہو سکتے۔

سندھ ہائی کورٹ کے مطابق سابق صدر نے آئین کی خلاف ورزی کی، ججوں کو گرفتار کیا اور اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا، ان اقدامات کی روشنی میں سابق صدر کو باکردار نہیں کہا جا سکتا۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جنرل پرویز مشرف کی درخواست پر سات صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔ فاضل عدالت نے گذشتہ عام انتخابات میں کراچی کے حلقے 250 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف پرویز مشرف کی اپیل 18 اپریل 2013 کو مسترد کر دی تھی جس کا تفصیلی فیصلہ تقریبا بائیس ماہ کے بعد جاری کیا گیا ہے۔