.

پاکستان: حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کے ڈیرے پر دھماکا

سات افراد جاں بحق، امجد کھوسہ دھماکے کے وقت ڈیرے پر موجود نہ تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے میں بدھ کے روز ہونے والے خودکش حملے میں سات افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کے وقت سردار امجد جائے حادثہ پر موجود نہیں تھے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو کا عملہ جائے دھماکہ پر پہنچ گیا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں، تاہم کیمپ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

مقامی پولیس افسر سلیم خان نیازی نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں کم سے کم پانچ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، دو زخمی ہیں۔ دھماکے کی ماہیئت کے بارے میں حتمی رائے دینے سے گریز کرتے ہوئے پولیس آفیسر نیازی کا کہنا تھا کہ ہمیں شک ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا، ہم بم ڈسپوزل حکام کی رائے کا انتظار کر ہے ہیں۔