.

کینیڈا انتخابات: دو پاکستانی نژاد خواتین نے میدان مار لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کینیڈا میں عام انتخابات میں لبرل پارٹی نے حکمراں جماعت کنزر ویٹیو کو واضح شکست دے دی ہے. جسٹن ترودو اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ انتخاب کی نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ لبرل پارٹی کی پاکستانی نژاد دونوں خواتین امیدوار اور ایک مرد بھی انتخاب جیتنے میں کامیاب رہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سلمیٰ زاہد اور اقراء خالد نے انتخابات میں حصہ لیا اور مخالف جماعت کے امیدواروں کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی کینیڈین سلمیٰ زاہد نے اسکربورو سینٹر فار لیبرلز کیلئے مخالف جماعت کنزر ویٹیو پارٹی کے ریزین جیمس کو شکست دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلمیٰ 15 برس قبل پاکستان سے کینیڈا اپنے خاندان سمیت منتقل ہوئی تھیں، جبکہ دوسری پاکستانی امیدوار اقراء خالد ہیں، جنھیں فتح ملی۔

عام انتخابات میں، لبرل پارٹی اور کنزر ویٹیو پارٹی کے درمیان ووٹوں کے مقابلے میں لبرل پارٹی نے کینیڈا کی حکمران جماعت کنزر ویٹیو پارٹی کو شکست دیکر فتح اپنے نام کر لی، جس کے بعد لبرل جماعت کے رہنما جسٹن ٹروڈو کو کینیڈا کا اگلا وزیر اعظم مقرر کیا جائےگا۔

کینیڈا میں بڑی تعداد میں پاکستانی کینیڈین رہائش پذیر ہیں، جو ملک کے دیگر اداروں میں خدمات انجام دینے سمیت سیاسی اعتبار سے بھی الیکشن میں امیدوار کے طور پر شرکت کرتے آئے ہیں۔