.

پاکستان ائرفورس کا لڑاکا طیارہ تباہ، خاتون پائلٹ شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان فضائیہ کا ایف 7 پی جی طیارہ کندیاں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید ہو گئیں۔ مریم کو پاکستان کی پہلی خاتون شہید پائلٹ کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔

ایئر فورس کی فلائنگ آفیسر مریم مختیار بھی آسمانوں میں منزل کی تلاش میں محو پرواز تھیں کہ کندیاں کے قریب گاؤں کچہ گجرات میں اُن کا ایف سیون طیارہ گرکر تباہ ہو گیا اور وہ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئیں۔ اُن کا معاون پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ثاقب عباسی اس حادثے میں معمولی زخمی ہیں۔

مریم مختار کراچی کی رہنے والی ہیں اور ان کی عمر چوبیس سال تھی وہ زندگی میں بھی کبھی خطرات سے نہیں گھبرائیں۔ ایئر فورس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پاک فضائیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہے اور پوری قوت سے دشمن پر وار کر رہی ہے۔