.

عمران۔مودی ملاقات: کرکٹ سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے جمعہ کے روز نئی دلہی میں ملاقات کی جس میں پاک بھارت کرکٹ سیریز سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا۔

ترجمان بھارتی وزیرخارجہ کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی درخواست پر ان سے ملاقات کی جس میں وائس چیرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاک بھارت تعلقات میں مزید بہتری کے لیے بھی پر امید ہیں جب کہ عمران خان نے مودی کو پاک بھارت کرکٹ سیریز شروع کرنے کی تجویز دی اور انہیں دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی، جس پر میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی نے مسکرانے پر اکتفا کیا۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم اور عمران خان کے درمیان ملاقات 10 منٹ جاری رہے جس میں پاک بھارت تعلقات، کرکٹ سیریز، پاک چین اقتصادی راہداری سمیت بہت سے معاملات پر بات چیت کی گئی جو مثبت رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوستانہ ماحول میں بات ہوئی ہیں اور ملاقات میں مودی کی جانب سے کہی بھی ہچکاہٹ دیکھنے میں نہیں آئی جب کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز پر ان کا رد عمل بہت مثبت تھا، مودی نے کہا کہ چین کی طرح پاک بھارت تجارت بھی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے چیرمین تحریک انصاف 2 روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں جہاں وہ پاک بھارت تعلقات سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔