پاکستان کا دور مار بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

میزائل 2750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل 'شاہین تھری' کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق میزائل 2750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے. آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے کا مقصد میزائل نظام کے ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کی جانچ کرنا تھا۔ میزائل کے تجربے کے موقع پر اسٹریٹیجک پلان ڈویژن، اسٹریٹیجک فورسز کے اعلیٰ افسران، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹیجک پلان ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ ملک کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اور پیش رفت ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ پاکستان خطے میں پر امن بقاء چاہتا ہے اور جوہری کامیبابیوں سے خطے میں اسٹریٹیجک استحکام کو مضبوطی ملے گی.

وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین نے بھی میزائل کے کامیاب تجرنے پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی۔

حالیہ مہینوں میں پاکستان جوہری ہتھیار اپنے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے کئی بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کر چکا ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں