.

پاکستان زلزلے کی شدت سے بری طرح لرز اٹھا

نصف شب آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جمعہ کی شب پاکستان کے بالائی علاقے اور افغانستان شدید زلزلے سے لرز اٹھا۔ زلزلہ کے جھٹکے تقریباً ایک منٹ تک جاری رہے، جس میں جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر 9ء6 تھی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 191 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستانی کے بالائی علاقوں بشمول صوبہ خیبرپختونخوا، اسلام آباد، قبائلی علاقہ جات، شمالی علاقہ جات، گلگت بلتستان اور وسطی پنجاب میں لاہور سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تک محسوس کیے گئے ہیں جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان منقسم وادیٔ کشمیر میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال اکتوبر میں 7.5 شدت کے جان بحق ہوگئے تھے۔ اس سے قبل 8 اکتوبر، 2005 کو 7.6 شدت کے زلزلے نے کشمیر اور شمالی علاقوں میں تباہی پھیلا دی تھی۔

زلزلے کے نتیجے میں 80 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد زخمی اور ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے تھے۔