.

تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ افسوسناک ہے: پاکستان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تناؤ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی ایم خلیل اللہ کا کہنا تھا سفارتخانوں اور سفارتی عملے کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ شدت پسند قوتیں امت مسلمہ میں نفاق کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ دونوں ملکوں کو امت مسلمہ کے مفاد میں تناز ع پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔ دہشت گردی کا چیلنج دونوں ملکوں سے ملکر کام کرنے کا متقاضی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں گزشتہ کئی دہائیوں سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور سعودی عرب کئی بار یہ الزام لگا چکا ہے کہ ایران، عرب ممالک کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔