.

پاکستان اور مصر کے درمیان فوجی تعاون کے امکانات کا جائزہ

سی جے او اے ایس جنرل راشد محمود کی مصری فوجی قیادت سے ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی مشترکہ کمیٹی کے چیئرمین جنرل راشد محمود نے مصری وزیر دفاع جنرل صدقی صبحی سے سوموار کے روز ملاقات کی۔ جنرل رشاد پاکستانی فوج کے اعلی اختیاراتی وفد کے ہمراہ ان دنوں مصر کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کی دعوت انہیں مصر کی وزارت دفاع کی دی تھی۔

مصر اور پاکستان کے دفاعی شعبوں سے تعلق رکھنے والی اعلی شخصیات نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں ہونے والی پیش رفت کی روشنی میں باہمی کوششوں کو مربوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کے نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس ملاقات میں مصر کی مسلح فوج کے چیف آف سٹاف جنرل محمود حجازی سمیت دیگر سینئر فوجی عہدیدار بھی موجود تھے۔