.

لاپتا سابق افغان گورنر خیبر پختونخوا سے بازیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے صدر مقام اسلام آباد سے گزشتہ دنوں لاپتا ہونے والے سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کو خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں رہا کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کو مردان سے بازیاب کرایا گیا اور انھیں پشاور میں افغان حکام کے حوالے کردیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کی رہائی کس طرح عمل میں آئی؟

یاد رہے کہ افغانستان کے صوبوں کنڑ اور ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ واحدی کو دو ہفتے قبل اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون سے اغوا کیا گیا تھا۔

سابق افغان گورنر کی رہائی کی کوششوں کے لئے افغانستان کے ایک پارلیمانی وفد نے پاکستان آ کر وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔پاکستان کے صدر مقام اسلام آباد سے گزشتہ دنوں لاپتا ہونے والے سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کو خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں رہا کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کو مردان سے بازیاب کرایا گیا اور انھیں پشاور میں افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کی رہائی کس طرح عمل میں آئی؟

یاد رہے کہ افغانستان کے صوبوں کنڑ اور ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ واحدی کو دو ہفتے قبل اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون سے اغوا کیا گیا تھا۔

سابق افغان گورنر کی رہائی کی کوششوں کے لئے افغانستان کے ایک پارلیمانی وفد نے پاکستان آ کر وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔