.

ایرانی صدر سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

علاقائی سلامتی، پاک-ایران تعلقات اور بارڈر سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کا دورہ کرنے والے ایرانی صدر حسن روحانی سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی، پاک۔ایران تعلقات اور بارڈر سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل راحیل شریف نے ''را'' کی پاکستان کے اندرونی معاملات خصوصاً بلوچستان میں مداخلت پر بھی ایرانی صدر کو آگاہ کیا ۔


فوج کے شعبہ تعلقات عامہ "آئی ایس پی آر" کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی سے ہفتہ کے روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال ، پاکستان اور ایران کے دو طرفہ تعلقات، بارڈر سیکیورٹی اور روابط کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


ایرانی صدر نے آپریشن ضرب عضب میں شاندار کامیابیاں حاصل کرنے پر پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر سے ملاقات میں پاکستان کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کی پاکستان کے اندرونی معاملات خصوصاً بلوچستان میں مداخلت سے بھی آگاہ کیا۔