.

پاکستان سے پاس آؤٹ سعودی کیڈٹس شاہی فوج میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان میں فوجی افسروں کو تربیت فراہم کرنے والی کاکول ملڑی اکیڈیمی سے پاس آؤٹ 34 سعودی کیڈٹس کو مملکت کی بری فوج میں کمیشن دے دیا گیا ۔

یہ کیڈٹس کاکول ملٹری اکیڈیمی ایبٹ آباد کے 134 ویں لانگ کورس میں گزشتہ روز پاس آؤٹ ہوئے تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ممنون حسین تھے۔ اس موقع پر سعودی عرب کے علاوہ لیبیا، فلسطین اور بحرین سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔

اس موقع پرسعودی عرب کے معاون وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العائش، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن مرزوق الزھرانی، شاہ عبداللہ ملٹری کالج کے سربراہ میجر جنرل ڈاکٹر ظافربن علی الشھری اور پاکستان میں سعودی عرب کے ملٹری اتاشی کرنل نواف بن سعید المالکی کے علاوہ کیڈٹس کے والدین اور رشتے داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔