وزیر اعظم پاکستان کے دل کا آپریشن منگل کو لندن میں ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی منگل کے روز برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹویٹر' پر نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سرجری منگل کو ہوگی جبکہ وہ ہسپتال میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس پاکستان کے مطابق نواز شریف بیماری کے باوجود فرائض سےغافل نہیں ہیں اور وہ پیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے علاج کے اخراجات وہ اپنی جیب سے ادا کر رہے ہیں.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں