وزیر اعظم پاکستان کے دل کی سرجری کامیابی سے مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی لندن کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں جاری اوپن ہارٹ سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ٹویٹر" پر اعلان کیا ہے کہ ان کی والد کی چار گھنٹے تک جاری رہنے والی یہ سرجری مکمل ہوگئی ہے۔ ان کے مطابق اگلے ایک گھںٹے یا اس سے زیادہ وقت میں نواز شریف کو آئی سی یو میں منتقل کردیا جائے گا۔

اس سرجری کے دوران شریف خاندان کے ارکان، نواز شریف کے قریبی دوست اور ان کے ذاتی معالج بھی ہسپتال میں موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق نواز شریف اس سرجری کے بعد پانچ سے چھ گھنٹوں کے لئے انتہائی نگہداشت کے وارڈ [آئی سی یو] میں رہیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں