.

کثیر الاعیال پاکستانی 100 بچوں کا باپ کیوں بننا چاہتا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے رہائشی جان محمد خلجی کی دلچسپ خواہش ہے کہ وہ تین شادیاں کرنے اور 35 بچوں کا باپ بننے کے بعد چوتھی شادی کر کے ایک سو بچوں کا باپ بننے کا منفرد اعزاز حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے سردار جان محمد خلجی کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین شادیاں کی ہیں۔ تین بیگمات میں سے ان کی 35 بچے ہیں جن میں 27 بیٹیاں اور 14 بیٹے ہیں۔ سردار جان محمد خلجی کی عمر چھیالیس برس ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں جبکہ کاروبار کے شعبے سے بھی منسلک ہیں۔

سردار جان محمد خلجی کا کہنا ہے کہ 35 بچوں کی کفالت کے لئے ان کے تقریباً ایک لاکھ ماہانہ اخراجات ہوتے ہیں لیکن یہ اخراجات کسی نہ کسی طرح پورا کر لیتے ہیں۔ وہ تمام بچوں کو تعلیم بھی دلوا رہے ہیں۔ نیز سردار جان محمد خلجی چوتھی شادی کر کے 100 بچوں کا ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ سردار جان محمد کی تینوں بیگمات اکھٹی رہتی ہیں اور ان کے درمیان کبھی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا اور وہ تینوں بیگمات نے اپنے شوہر کو چوتھی شادی کی اجازت دے رکھی ہے۔