.

عید کے موقع پر دریائے نیل پاکستانیوں کے خون سے رنگین ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں دریائے نیل میں کشتی ڈوبنے دو بچیوں سمیت ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار پاکستانی شہری ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ کو بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ گزشتہ روز قاہرہ میں اس وقت پیش آیا جب کشتی ایک پل کے ستون سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ایک بیان میں کہا کہ فیصل آفاق خان اُن کی اہلیہ ثنا عروج اور دو بیٹیاں پانچ سالہ رمیشا اور دو سالہ آمینا اس حادثے میں ڈوب گئیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ صرف فیصل خان کی لاش ملی ہے جب کہ دیگر تین کی تلاش جاری ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کشتی میں سوار دیگر چھ پاکستانیوں کو بچا لیا گیا ہے۔ نفیس ذکریا کہنا تھا کہ جیسے ہی اس حادثے کی اطلاع ملی مصر میں پاکستان سفیر مسلسل وہاں کی حکومت سے رابطے ہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق تفتیش کے لیے کشتی کے مالک کو مقامی انتظامیہ نے تحویل میں لے لیا ہے۔