پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ ملتان میں قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وڈیوز کی وجہ سے شہرت پانے والی پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کو پاکستان کے شہر ملتان میں قتل کردیا گیا۔

مقامی میڈیا نے ابتدائی رپورٹس میں پولیس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے قتل کیا ہے۔

تاحال اس قتل کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قندیل کا بھائی اس واقعے کے بعد سے مفرور ہے۔

قندیل بلوچ کو پاکستانی سوشل میڈیا کا سپر سٹار سمجھا جاتا تھا اور جہاں فیس بک پر انھیں فالو کرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہے وہیں ان کا شمار پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والی دس شخصیات میں ہوتا تھا۔ حال ہی میں ایک نئی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں اپنی پرفارمنس پر وہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں