.

کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، دو شہید، سات زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی اہم شاہراہ سریاب روڈ پر پولیس وین کو دھماکے کا نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں پانچ پولیس اہلکار اور دو عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جائے وقوعہ پر پولیس اور ریسکیو اہلکار پہنچ چکے ہیں اور اس واقعہ کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

اس سے پہلے بھی پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت میں کوئٹہ سول ہسپتال کے اندر ایک زوردار دھماکے کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق جبکہ 112 زخمی ہوگئے تھے۔