پاک فضائیہ کا تربیتی جیٹ گر کر تباہ ،پائیلٹ جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان ائیرفورس کا ایک تربیتی لڑاکا جیٹ وفاق کے زیر انتظام شمال مغربی قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔حادثے میں اس لڑاکا جیٹ کے پائیلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ عمر شہزاد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جیٹ ایف 7 پی جی میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی اور وہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔اس سے زمین پر کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔پاک فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

گذشتہ سال نومبر میں ایف ٹی پی 7 پی جی دو نشستوں والا جیٹ تربیتی مشن کے دوران ضلع میانوالی میں کندیاں کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا تھا۔اس حادثے میں پی اے ایف کی خاتون لڑاکا پائیلٹ مریم مختیار جاں بحق ہوگئی تھیں۔وہ ڈیوٹی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والی پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائیلٹ تھیں۔

یادرہے کہ ایف 7 پی جی جیٹ کو سنہ 2002ء میں ایف 6 کی جگہ پی اے ایف کے فلیٹ میں شامل کیا گیا تھا۔اس کے بعد تربیتی مقاصد کے لیے ایف ٹی 7 پی جی کو شامل کیا گیا تھا۔ گذشتہ تیرہ سال کے دوران اس قسم کے سات یا آٹھ طیارے فضائی حادثات کا شکار ہوکر تباہ ہوچکے ہیں۔

 پی اے ایف کے حادثے کا شکار ہونے والے جیٹ ایف 7 پی جے کے پائیلٹ فلائٹ لیفٹینٹ عمر شہزاد ۔
پی اے ایف کے حادثے کا شکار ہونے والے جیٹ ایف 7 پی جے کے پائیلٹ فلائٹ لیفٹینٹ عمر شہزاد ۔
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں