ایرانی سفیر نے میڈیا کے خلاف چارج شیٹ کسے پیش کی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں ایرانی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کے موقع پراخبارات میں ایران مخالف آرٹیکل بڑی تعداد میں شائع ہوئے۔"پاکستان سے شکایت اس لیے نہیں کرتے کہ ہم دیرینہ دوست ہیں۔"

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیرمہدی ہنردوست نے کہا کہ ایران کا پاکستان کے ساتھ طویل بارڈر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے پاکستان سے ایران میں داخل ہونے والے دہشت گرد پکڑے۔

مہدی ہنر دوست نے دعوی کیا کہ ان کا ملک بڑی طاقتوں کے سامنے کھڑا رہا ہے جس کی سزا انہیں دی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں