پاک فوج نے سرجیکل سٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت سے دو فوجی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے پاس کوئی سرجیکل سٹرائیکس نہیں کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیکس نہیں کی گئیں بلکہ لائن آف کنٹرول کے کچھ سیکٹرز میں بھارت کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

پاکستانی فوج کا اس سے پہلے کہنا تھا کہ آزاد جموں اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول (LOC) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رات 2:30 بجے سے لے کر صبح 8 بجے تک بھارتی فوج کی بندوقوں کا جواب دینے کا سلسلہ جاری رہا۔

بیان میں بتایا گیا تھا کہ "پاکستانی فوج نے بھارت کی جانب سے بھمبر، گرم چشمہ، کیل اور لیپہ کے سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں