سعودی عرب کی کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں:ریاض

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں سوموار اور منگل کی درمیانی شب پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردوں کے خونی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے سعودی پریس ایجنسی ’واس‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردوں کا حملہ وحشیانہ اور غیرانسانی فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نہتے پولیس اہلکاروں کے وحشیانہ قتل کے واقعے پرسعودی عرب کی حکومت اور پوری قوم پاکستانی قوم کے ساتھ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب اور پاکستان مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ریاض وزارت خارجہ نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے پولیس کیڈٹس کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے ورثاء سے تعزیت کی ہے۔

خیال رہے منگل کی شب کوئٹہ میں پولیس کے ٹریننگ کالج پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ساٹھ سے زاید پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک سو بیس زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں