.

بھارتی فورسز کی شہری علاقوں پر گولہ باری، نو شہری جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستانی حکام کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب بھارتی فورسز کی شدید فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں کم از کم 9 شہری جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

ایک مقامی پولیس اہلکار نے عالمی خبررساں ایجنسی رائیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے بس کو ’چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں‘ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے اور ان کی طبی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

پاکستانی فوج کے مطابق وادی نیلم میں بھارتی فائرنگ کا آغاز رات 3 بجے کے قریب ہوا تاہم صبح اس میں شدت آگئی۔