.

سابق نگران وزیر اعظم معین قریشی اس دنیا میں نہیں رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے سابق نگراں وزیراعظم معین احمد قریشی واشنگٹن میں انتقال کر گئے، اُن کی عمر 86 برس تھی۔

ماہر معاشیات معین قریشی کو 1993 میں وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کے خاتمے کے بعد جولائی کے مہینے میں ملک کا نگراں وزیراعظم بنایا گیا اور اسی سال انتخابات کے انعقاد کے بعد وہ اکتوبر 1993 میں منصب سے الگ ہو گئے۔

جب اُنھیں نگراں وزیراعظم بنانے کا اعلان کیا گیا تو اُس وقت بھی وہ امریکا ہی میں مقیم تھے۔

لاہور میں پیدا ہونے والے معین قریشی نے پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے یعنی ماسٹر ڈگری حاصل کی اور بعد ازاں معاشیات ہی میں امریکا میں انڈیانا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی۔

وہ عالمی بینک سمیت معاشی اُمور سے متعلق کئی دیگر اہم اداروں میں بھی اعلٰی عہدوں پر تعینات رہے جب کہ وہ افریقی ملک گھانا کے معاشی مشیر بھی رہے۔