.

کراچی: مقامی ہوٹل میں آگ لگنے سے گیارہ افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پیر کی صبح شاہراہ فیصل پر ایک مقامی ہوٹل میں آگ لگنے سے گیارہ افراد جاں بحق جبکہ 65 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں انٹرنینشل کرکٹر بھی شامل ہیں جو قائد اعظم ٹرافی کھلینے کے لئے آئے تھے۔ زیادہ تر افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو جناح ہسپتال کراچی میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ صدر کے علاقے میں واقع ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں پیش آیا۔ ہوٹل میں کئی غیر ملکی بھی مقیم تھے، تاہم وہ سب کے سب محفوظ رہے۔ کرکٹر یاسین مرتضی کے دوسری منزل سے چھلانگ لگائی جس سے ان کی ٹانگ میں فریکچر ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم آگ نے ہوٹل کی چھٹی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ہوٹل کی عمارت میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کے عملہ کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہوٹل کے تمام کمروں کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔