.

پاک فوج کے سربراہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ مملکت کی سینئرسول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العایش نے ان کا استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کی سینئر سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔