.

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی انتقال کرگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کراچی میں انتقال کرگئے، ترجمان گورنر ہاؤس نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی عمر 79 سال تھی، وہ کافی عرصے سے علیل تھے، ان کے سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری تھی جبکہ نجی اسپتال میں ان کا مسلسل علاج جاری رہا۔

سعید الزمان صدیقی نے عشرت العباد خان کے استعفے کے بعد 11 نومبر 2016ء کو گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔