جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید گھر پر نظر بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستانی حکام نے مذہبی تنظیم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو ان کے گھر پر نظربند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

حکومت نے جماعت الدعوہ کے خلاف ایک بڑی کارروائی بھی شروع کردی ہے اور صوبہ پنجاب کے قصبے مرید کے کے نزدیک واقع جماعت الدعوہ کے ہیڈ کوارٹرز کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

جماعت الدعوہ کے لاہور میں دفاتر پر آویزاں جھنڈے اتار دیے گئے ہیں اور ان کی جگہ قومی پرچم لہرا دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت ایک عرصے سے حافظ سعید کو گرفتار کرکے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتا چلا آرہا ہے۔ان کی جماعت پر ممبئی میں 2008ء میں حملوں کے علاوہ نئی دہلی میں پارلیمان کی عمارت پر حملے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں