پی ایس ایل کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ فتح یاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان سپر لیگ 2017ء کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

بارش کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کو 'ڈک ورتھ لیوس' کے تحت 18 اوورز میں 173 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 18 ویں اوور کی چوتھی گیند پر تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بریڈ ہیڈن کو ان کی عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ وہ تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے ارکان کے علاوہ پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

ایونٹ میں جمعہ کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا، جبکہ دوسرا میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر 24 میچز کھیلے جائیں گے اور دبئی 13 اور شارجہ 10 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بار فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین دلایا ہے کہ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں