.

پاک بحریہ کے زیر انتظام مشق "امن - 17" میں سعودی عرب کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب پاک بحریہ کے زیر انتظام 10 سے 14 فروری تک بحیرہ عرب میں ہونے والی کثیر القومی بحری مشق "امن - 17" میں شرکت کر رہا ہے۔ یہ بات سعودی سرکاری نیوز ایجنسی SPA نے بتائی۔

اس مشق میں شرکت کا مقصد سکیورٹی تعاون کو بہتر کرنا ہے تاکہ بحری ماحول کو پرامن رکھا جا سکے اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ سعودی عرب مستقل طور پر اس مشق میں شرکت کرتا رہا ہے۔

پانچویں مرتبہ منعقد کی جانے والی مشق میں اسلامی ممالک کے علاوہ امریکا ، برطانیہ ، فرانس اور چین بھی شریک ہیں۔