.

ایرانی فورسز نے پاکستانی علاقے میں 9 مارٹر گولے مار گرائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی فورسز نے پاکستان کے سرحدی علاقے کی جانب اتوار کو علی الصباح نو مارٹر گولے فائر کیے ہیں۔

پاکستانی روزنامے ایکسپریس ٹرائبیون کی رپورٹ کے مطابق مارٹر گولے صوبہ بلوچستان میں آبادی والے علاقوں کے نزدیک گرے ہیں۔تاہم ان سے کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اسسٹینٹ کمشنر مہراللہ بادینی نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ مارٹر گولے ایرانی سرحد سے کم فاصلے سے فائر کیے گئے تھے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعے میں کوئی تیسرا فریق ملوّث ہوسکتا ہے تا کہ دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمی پیدا کی جاسکے۔