.

اسلام آباد: پاناما کیس کا اہم فیصلہ آج کچھ دیر میں سامنے آئے گا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کی سپریم کورٹ جمعرات کو دن 2 بجے ہائی پروفائل پاناما کیس کا فیصلہ جاری کرے گی۔ اس کیس کا فیصلہ 23 فروری 2017ء کو محفوظ کرلیا گیا تھا مگر عدالت عظمیٰ کی جانب سے 56 دنوں کے بعد 20 اپریل کو یہ فیصلہ جاری ہوگا۔

اس کیس کی پیروی کے دوران سپریم کورٹ نے دومرحلوں کے دوران 36 سماعتیں مکمل کیں اور ان سماعتوں کے دوران 25 ہزار دستاویزات عدالت کے سامنے پیش کی گئیں۔

پاناما لیکس میں آف شور کمپنیوں کے انکشاف پرعمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق نے نواز شریف، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کی نا اہلی کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

واضح رہے کہ 5 روز قبل انٹرنیشنل کنسورشیم آف انوسٹیگیٹیو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے بیرون ملک ٹیکس کے حوالے سے کام کرنے والی پاناما کی مشہور قانونی فرم موزیک فانسیکا کی افشاء ہونے والی انتہائی خفیہ دستاویزات میں پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقت ور سیاسی شخصیات کے 'آف شور' مالی معاملات عیاں ہوئے تھے۔